جمرودمیں ڈینگی وائرس کا پہلا شکار، خاتون چل بسی
جمرود (آن لائن) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ خاتون چل بسی، تفصیلات کے مطابق جمرود بازار سے ملحقہ خرکی آباد گاؤں میں میر عالم کی بیوی گذشتہ دس دنوں سے ڈینگی کی بخار میں مبتلا تھی تاہم گذشتہ روز اس کی طبیعت خراب ہونے کی شکایت پر اسے حیات میڈیکل کمپلکس پشاور منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہ جمرود میں ڈینگی نے خطرناک صورتحال احتیار کررکھی ہے جہاں اب تک تقریبا 170افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ۔دوسرے طرف عوام بار بار محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں سے ڈینگی کی روکتھام کیلئے اقدامات کرنے پر زور دے رہی ہے لیکن متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

