پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریل گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بننے سے بچا لیا

Oct 28, 2017 | 15:37:PM

راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )راجن پور کے علاقے فاضل پور میں پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریل گاڑی کو بم دھماکے سے بچا لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق فاضل پور میں ریلو ے ٹریک کے قریب بم برآمد ہوا جس پر پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے اسے ناکارہ بنا یا ۔بی ڈی ایس افسر غلام عباس کے مطابق ریمور ٹ کنٹرول کا وزن آٹھ کلو تھا ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹریک کے قریب سے کچھ دیر بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس گزرنا تھی ۔

مزیدخبریں