امید ہے اے پی سی میں نوازشریف اور آصف زرداری مل جائیں گے،سینٹر عطا الرحمان
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف)کے سینٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی معاملے پرنوازشریف سے ملاقات کرینگے،امید ہے اے پی سی میں نوازشریف اور آصف زرداری مل جائیں گے۔
اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر جے یو آئی (ف)مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی6نومبر تک ہو جائےگی،مولانا فضل الرحمان اے پی سی معاملے پرنوازشریف سے ملاقات کرینگے،امید ہے اے پی سی میں نوازشریف اور آصف زرداری مل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کے معاملے پرعمران خان مولانا کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں۔