3 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں 10 سالہ بچہ گرفتار، اغوا کا مقدمہ ، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کردیا گیا
مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 10 سالہ بچے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے وارڈ نمبر 14 میں 10 سالہ بچے آصف کو 3 سالہ بچی اسمارا سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔10 سالہ ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں اغواءکا مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بھی بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بچے کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے 10 سالہ ملزم کو 30 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ بچی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو سے میڈیکل کرا لیا گیا ہے، جبکہ بچی اور ننھے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔