بھارتی ڈینٹسٹ نے برطانوی خاتون کے اتنے دانت نکال دیے کہ بیچاری کی موت واقع ہوگئی

بھارتی ڈینٹسٹ نے برطانوی خاتون کے اتنے دانت نکال دیے کہ بیچاری کی موت واقع ...
بھارتی ڈینٹسٹ نے برطانوی خاتون کے اتنے دانت نکال دیے کہ بیچاری کی موت واقع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک بھارتی ڈینٹسٹ نے خاتون کے صرف 6 دن کے عرصے میں 10 دانت نکال دیے، اتنے زیادہ دانت نکالے جانے کے باعث خاتون کے منہ سے مسلسل خون آتا رہا اور اس کی موت واقع ہوگئی، مذکورہ واقعے کے بعد ڈاکٹر کو ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر تشار پٹیل نے میگزین گورڈن نامی خاتون کے صرف 6 دن کے اندر 10 دانت نکال دیے حالانکہ اس عرصے کے دوران صرف 3 دانت نکالے جاسکتے تھے۔ 46 سالہ میگزین گورڈن نے ڈاکٹر پٹیل سے منہ سے مسلسل خون بہنے کی شکایت بھی کی لیکن ڈاکٹر اس کی صورتحال کا درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا اور بیچاری کی موت واقع ہوگئی۔ تحقیقات میں ڈاکٹر تشار پٹیل کو پیشہ ورانہ غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال تک کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔
میگزین گورڈن کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تشار پٹیل اگلے سال پھر سے ڈاکٹر ہوگا لیکن ہمیں ساری زندگی گورڈن کے بغیر رہنا ہوگا۔گورڈن کی بہن نارتھمپٹن کا کہنا ہے کہ میگزین کا ہم سے جدا ہونا بہت ہی دکھ دینے والی بات ہے لیکن ڈاکٹر پٹیل میں اتنی بھی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ ہم سے آکر معافی ہی مانگ لیتا، میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی۔