فرانس میں بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا لیکن پھر مشکوک بیگ میں سے کیا نکلا؟

فرانس میں بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا لیکن پھر مشکوک بیگ میں ...
فرانس میں بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا لیکن پھر مشکوک بیگ میں سے کیا نکلا؟

  

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور اور یادگار 'آرک ڈی ٹرومفے' کے علاقے خالی کرالیے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے پیرس کے سیاحتی علاقےکوگھیرے میں لےکر خالی کرالیا۔خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کو ایفل ٹاور کے قریب سے اسلحہ اور گولیوں سے بھرا ایک بیگ بھی ملا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ایک نیلے رنگ کے بیگ میں گولیاں اور مختلف قسم کا اسلحہ موجود ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کوکلیئرکرلیاگیا ہے اور پر ایفل ٹاور اور یادگار آرک ڈی ٹرومفے کے علاقے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور اب ٹریفک معمول پر آگیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -