ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے کئی معاملات آپ کی جلد بازی نے خراب کئے ہوئے ہیں۔ آپ بس اپنا کام کرکے رزلٹ اللہ کے لئے چھوڑ دیں۔ وہ ان شاءاللہ آپ کے لئے اچھا ہی کرے گا، مگر خاموشی سے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے کسی سے رقم لینی تھی اب ان شاءاللہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ وہ جلد ہی اس میں کامیاب ہوں گے اور ایک بڑی اہم ضرورت بھی آج پوری ہونے جا رہی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی ایک بڑی کوشش بڑی کامیابی دلائے گی۔ آپ کو اندازے سے بہتری ملنے کا امکان ہے۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت میں آپ کے لئے کافی کچھ موجود ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ ماضی کے مقابلے میں غور کریں کہ کیا اب صورت حال بہتر نہیں ہو رہی۔ پھر کس بات کا گھبرانا۔ ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے بس۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اولاد کے جس معاملے کو لے کر پریشان ہیں اس کا حل اب نکل آئے گا اور مسئلہ ان شاءاللہ حل ہوتا ہوا بھی دکھائی دے گا۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں آپ کچھ اہم ذمہ داری کے بوجھ کے نیچے آنے والے ہیں۔ خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ ان شاءاللہ زیادہ احساس نہیں ہوگا۔ بس حکمت عملی سے چلنا ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ آج صورت حال کافی حد تک آپ کے ہاتھوں میں ہے، جلد خوشخبری ملے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات و واقعات کا جائزہ لے کر ایک مرتبہ پھر تمام معاملات پر غور کریں۔آپ کو رکاوٹوں اور پریشانیوں کی اصل وجہ معلوم ہو جائے گی۔ بس ان کی اصلاح کر لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ پچھلے کافی دنوں سے سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اب ان سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے جو مخالفین تھے۔ اب وہ بھی خود بخود دور ہوتے جا رہے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں صحت کا صدقہ روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہنا چاہیے اور چند دن زبان کو مکمل بند رکھنا بھی آپ کے حق میں بہتر رہے گا۔ ہو سکتا ہے آج کل بدنظری موجود ہو۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات کا یا پھر انکوائری وغیرہ میں مبتلا ہیں وہ اب اس سے آزادی کی خبر سن لیں گے۔ حالات مکمل طور پر اپنا رخ بدل رہے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اس وقت اپنوں کی جانب سے مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کو پوری توجہ کے ساتھ چلنا ہوگا اور آج کل خاموشی اختیار کرکے ان سے دور ہو جائیں۔