پشاور مدرسہ حملہ، اصل ٹارگٹ کون تھا؟ آئی جی خیبر پختونخوا کا تہلکہ خیز انکشاف

پشاور مدرسہ حملہ، اصل ٹارگٹ کون تھا؟ آئی جی خیبر پختونخوا کا تہلکہ خیز انکشاف
پشاور مدرسہ حملہ، اصل ٹارگٹ کون تھا؟ آئی جی خیبر پختونخوا کا تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ دیر کالونی مدرسہ حملے کا اصل نشانہ موذن تھا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثںاء اللہ عباسی نے کہا کہ کارروائی سے ایسا لگ رہا ہے کہ اس حملے کا نشانہ موذن تھا۔ مدرسے کے موذن کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ہے، اس پر 2016 میں بھی حملہ ہوا تھا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملوں کے حوالے سے جنرل تھریٹ الرٹ تھا کوئی مخصوص الرٹ نہیں تھا۔ دیر اور باجوڑ سے گرفتار دہشتگردوں نے تفتیش کے دوران بتایا تھا کہ تخریبی کارروائیاں ہوں گی، حال ہی میں گرفتار کیے گئے لوگوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں اور یہ تشکیل کی صورت پاکستان آئے تھے۔