پوری دنیا کے مسلم ممالک کو کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے ساتھ کھڑا ہو نا پڑے گا:فاروق ستار

 پوری دنیا کے مسلم ممالک کو کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے ساتھ کھڑا ہو نا پڑے ...
 پوری دنیا کے مسلم ممالک کو کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے ساتھ کھڑا ہو نا پڑے گا:فاروق ستار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ73 سال ہو گئے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں۔ پوری دنیا کے مسلم ممالک کو کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے ساتھ کھڑا ہو نا پڑے گا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھیٹر ”پاکستان کی میں تقدیر ، نام میرا جموں و کشمیر“ کے دوارن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیر کی آزادی کے لیے پوری دنیا کے مسلم ممالک کو ہمارے ساتھ کھڑے ہونا پڑے گا، بھارت میں مودی اور امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ انتہا پسند ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -