پی ڈی ایم آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، احسن اقبال 

 پی ڈی ایم آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حیدر آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی 72 سالوں کا ریکارڈ توڑ چکی ہے معیشت کی تباہی سے پاکستان کی معاشرت بھی تباہ ہو رہی ہے  ان تمام مسائل کی اصل وجہ نالائق اور نا اہل حکومت ہے  ہم پر ایسا اناڑی مسلط کر دیا گیا جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی تھی،جب اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دی جاتی ہے تو روز ایکسیڈنٹ کرتا ہے  اور سزا 22کروڑ عوام کو ملتی ہے  پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں آئین پاکستان کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہی ہے موجودہ حکومت میں مودی نے کشمیر کو نوالہ تر سمجھ کر ہڑپ کرلیا، ہمیں بہت عرصے بعد وزیرستان میں 20جوانوں کی شہادتیں دیکھنے کو ملیں رہنما مسلم لیگ(ن) احسن اقبال نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم نواز شریف کے ترقی کے دور کو یاد کر رہی ہے، وہ پاکستان جسے 3.5فیصد ترقی 5.8فیصد ترقی پہنچایا گیاتھا لیکن اب دو سال میں وہ ترقی ختم ہو چکی ہے، بے روزگاری اور غربت ریکارڈ توڑ چکی ہے۔  ملک کو معاشی و معاشرتی بحران کا سامنا ہے اور ان تمام مسائل کی اصل وجہ نالائق اور نا اہل حکومت ہے  احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو آئین کے راستے سے ہٹا کر جبر کے راستے پر ڈال دیا ہے اور ملک ون پارٹی سٹیٹ بنانا چاہتے ہیں تمام جماعتیں کشمیریوں کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں، جن کا سودا عمران نیازی نے کرلیا ہے  ۔
احسن اقبال 

مزید :

علاقائی -