کورونا کے عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہونگے، عبدالرزاق داؤد
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء کے عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے عالمی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات کی طلب میں کمی آئے گی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء انسانی تاریخ کا ایسا بحران ہے جس کی مثال نہیں ملتی، وبا کے عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر کی معیشتیں سکڑ گئیں جاپان اور جنوبی کوریا سمیت بڑی مغربی معیشتوں کی گروتھ منفی رہے گی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی شدت بڑھنے سے بیشتر ممالک پھر لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ عالمی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات کی طلب میں کمی آئے گی برآمد کنندگان عالمی مارکیٹس میں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔
عبدالرزاق داؤد