ہرجانہ کیس، ڈاکٹر یاسمین کی طلبی، سماعت یکم دسمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سول جج رابعہ ریاض نے 2کروڑ روپے ہرجانہ کیس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو طلب کر تے ہوئے مزیدسماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی،درخواست گزارعمران جاوید کے وکیل مدثر چودھری کا موقف ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے وکلا کے خلاف پریس کانفرنس میں انتہائی ہتک آمیز بیان دیا،انہوں نے کہا کہ وکیلوں کا حال آپ نے دیکھا نہیں کیا؟ اس سے برا حال ڈاکٹرز کا بھی ہو سکتا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کالے کورٹ کے تقدس کو پامال کیا،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان ٹی وی پر نشر ہوا،ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان سے میرے سمیت تمام وکلاء کی ساکھ متاثر ہوئی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔