ناجائز اثاثہ جات، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی عدالت نے ملزم احد چیمہ کو 2 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کرلیاہے گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے،احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا عدالت کے روبرو 4 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے احد چیمہ پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے نیب کے مطابق احد چیمہ پر الزام ہے کہ اس نے اندرون بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنائے احد چیمہ کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم منتقل کی گئیں، احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔