ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے،شعیب اختر
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے فاسٹ باؤلر نے فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو نفرت کی آزادی ہے تو ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔سابق فاسٹ باؤلر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے لکھا کہ تمام مسلم ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی ا?بادی 28 فیصد ہے۔ جو دنیا کی جی ڈی پی کا 80 ٹریلین ڈالر بنتا ہے۔انسٹاگرام پر شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا، ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے۔ شعیب اختر نے اپنے تینوں اکاؤنٹس پر پیغام کے ساتھ ’فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔