کبھی وقت ایک جیسا نہیں رہتا، اداکار محب مرزا

  کبھی وقت ایک جیسا نہیں رہتا، اداکار محب مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتر چڑھاؤ سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیشہ مثبت رہیں کیونکہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر اچھا وقت نہیں رہا تو بْرا بھی گزر جائے گا۔یاد رہے کہ محب مرزا حال ہی میں ڈرامہ سیریل ”دشمن جان“ میں دکھائی دیئے تھے،ڈرامے میں ان کے کام کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ان کی گزشتہ سال اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ سے شادی چودہ سال کی رفاقت کے بعد ختم ہو گئی۔
 جن سے ان کی ایک آٹھ سالہ بیٹی بھی ہے۔

مزید :

کلچر -