بیگناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں،عبدالعلیم خان

  بیگناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے پر گہری تشویش اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مذہبی تعلیم میں مصروف معصوم اور بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق ہیں اور نہ ہی اُن کا انسانیت سے دور کا بھی کوئی تعلق ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو عشروں سے دہشتگردی کا سامنا ہے لیکن دشمن کی یہ مذموم کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔