قومی تاجر اتحاد کا اجلاس گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت
لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں قومی تاجر اتحاد کے صدر ملک خالد محمود، پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی، راو محمد اکرم خان، اطہر کاظمی، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، میاں طاہر سبحانی، اختر خان نیازی، خوشنود بٹ، شیخ فضل الہی، عاصم ارشاد، اور اویس بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ قراداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سفارتی سطح پر حکومت پاکستان کارروائی کرتے ہوئے فرانس کو سفیر کو واپس اپنے ملک بھجوائے۔ فرانسیسی مصنوعات کی پاکستان میں مکمل پابندی اور فرانس کیساتھ ٹریڈ بند کی جائے ۔