اورنج ٹرین چلنے پر لاہوریو ں کو مبارکباد دیتے ہیں،سیف الملوک
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نا ئب صدر ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ میں میاں محمد شہبا ز شریف کے پرا جیکٹ اورنج لائن ٹرین کے چلنے پر مسلم لیگ ن کے ورکرز اور لاہوریو ں کو مبا رکبا د دیتا ہو ں کہ ان کو سفر کی یہ بہترین سہولت میسر ہو ئی ہے۔مو جودہ حکو مت کا شہباز شریف کے اس پرا جیکٹ کا کریڈٹ لینے کی کوشش بالکل ایسے ہی ہے جیسے کسی کے بچے کو گود میں لے کر اپنا نام دیا جا تا ہے۔حکو مت ما نگے تا گے اور دوسروں کے پرا جیکٹ اپنے نا م کر نے کے بجا ئے اپنی کارکردگی پر ایک نظر ڈالے تو بہتر ہو گا۔وہ گزشتہ روز نصیر آبا د آفس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ اورنج لا ئن ٹرین مسلم لیگ ن کی حکو مت کے کامیا ب پرا جیکٹ کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔
انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت اتنی نا اہل ہے کہ اب تک لا ہو ر میں ایک بھی منصو بہ شروع نہیں کر سکی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ منصوبہ تو شروع کر نا دور کی با ت ہے یہ تو لا ہور میں سے کوڑے کے ڈھیر کی نہیں ختم کر سکے ہیں۔ ہما رے دور میں تو لا ہور کی ایک ایک گلی صا ف ہو تی تھی لیکن اب ان کی نا اہلی سے پورا لا ہور کوڑا کرکٹ کی وجہ سے کرا چی کا منظر پیش کر تا نظر آتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت کے جانے کے دن گنے جا چکے ہیں۔۔۔۔۔