سید عزیز الدین الحسنی و الحسینی عرفحضرت پیر مکی کا عرس شروع

سید عزیز الدین الحسنی و الحسینی عرفحضرت پیر مکی کا عرس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) حضرت سید عزیز الدین الحسنی والحسینی المعروف حضرت پیر مکیؒ کے830ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ،سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے بعداز نماز ظہرچادر پوشی کی رسم سے کیا۔اس موقع پرعابد شبیر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور، منیجر اوقاف سرکل نمبر 1 لاہور اور دیگرعلماء و مشائخ بھی شریک تھے۔عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی جانب سے لنگر اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ عرس مبارک کی تقریبات 2دن تک جاری رہیں گی۔