مائی قائد اعظم سکول کے وفد نے ایوان قائد اعظم کا دورہ کیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) مائی قائداعظم پبلک سکول شاہ پورکے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے جناح اسلامیہ کالج آف کامرس کا وزٹ کیا۔
‘ 4A/C پیکو روڈ ٹاؤن شپ‘گورنمنٹ سلیمانیہ پبلک ہائی سکول سمن آباد، الرحمن پبلک ہائی سکول‘ ٹھوکر نیاز بیگ اور حمزہ گرائمر سکول‘ سہولت کالونی لیاقت آبادکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد252تھی۔