کشمیری 73برسوں سے آزادی سے محروم ہیں،ربیعہ طارق

کشمیری 73برسوں سے آزادی سے محروم ہیں،ربیعہ طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی صدر وسطی پنجاب ربیعہ طارق نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیریوں کی زندگی کا وہ سیاہ دن ہے جب غاصب بھارت نے کشمیر میں غیر قانونی فوج اتار کر کشمیریوں کی آزادی پر شب خون مارا -
 73سال گزرنے کے باوجود کشمیری عوام اپنی شخصی آزادی اور اجتماعی حقوق سے محروم ہیں - ہزاروں سپوت آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کر چکے اور سینکڑوں جوان جیلوں میں قید ہیں -انہوں نے کہا کہ اب ایک سال سے ان کو اپنے گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کر دیا گیا ہے ان کے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں سکول بندطلباء تعلیم سے محروم ہیں - جماعت اسلامی  روز اول سے ہی مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے خلاف سراپا احتجاج رہی ہے۔

 اور ہر فورم پرکشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کی ہے.اقوام متحدہ کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ مجرمانہ خاموشی توڑتے ہوئے  مقبوضہ کشمیر میں ایک سال  سے جاری لاک ڈاؤن اور ظلم وتشدد کا سلسلہ فوری طور پر بند کروائے اور پاکستانی وزارت خارجہ کشمیر یوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لئے عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھائے تاکہ وہ  قراردادوں کا پاس رکھتے ہوئے کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ شفاف رائے شماری کے ذریعے کروائے