بلوچستان پاکستان کا لازمی جزو اور ہمارا دل ہے،پیر اعجاز ہاشمی

 بلوچستان پاکستان کا لازمی جزو اور ہمارا دل ہے،پیر اعجاز ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیراعجاز احمد ہاشمی نے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کی کوئٹہ جلسے میں تقریر سے منسوب بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی جزو اور ہمارا دل ہے۔ بلوچستان کے عوام محب وطن، جمہوریت پسند اور اداروں کا احترام کرنے والے ہیں۔ہم تو ان کے حقوق کی جنگ لڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے بلوچستان کے عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے تسلط سے آزادی کی بات کی ہے، جو انتخابات میں مداخلت کرکے مینڈیٹ کے خلاف عوام پر حکومت مسلط کرتے چلے آرہے ہیں۔ جوقدرتی وسائل سے مالامال بلوچستان کے علاقے سوئی اور گوادر کے وسائل کو استعمال تو کرتے ہیں مگر یہاں کے عوام کے حقوق تسلیم نہیں کرتے۔