شوال سڑک کی تعمیر پر بلا تاخیر کام شروع کیا جائے،سابق وفاقی وزیر
ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاک افغان بونڈری کو براستہ شوال سڑک کی تعمیر پر جلد کام شروع کیا جائے، اعلی حکام روٹ کی ردو بدل سے گریز کرکے لاکھوں آبادی کی حق تلفی نہ کی جائے،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ملک عبدالقیوم خان عبدالائی نے آج شوال میڈیا سنٹر آفس دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر سالار محسود بھی انکے ہمراہ تھے، قبائلی رہنما نے جنوبی وزیرستان کے موجودہ حالات پر تفصلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محسود قبائل کیلئے سابق ارمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے شوال کے راستے پاک افغان بورڈر تک روڈ بنانے کا وعدہ کیا تھا، تاکہ یہاں کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے میسر ہوکر باعزت روزی کمانے کا وسیلہ پیدا ہوسکے، قبائلی رہنما کا کہنا تھا کہ اب چونکہ شوال کے راستے پاک افغان بورڈر تک سڑک تعمیر کی منظوری ہوگئی ہے جس پر ہم پاک آرمی کے مشکور ہیں، قبائلی رہنما نے کہا کہ اب کچھ عناصر سڑک کی تعمیر میں مشکلات بناکر روڈ کو دوسرے علاقے منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، قبائلی رہنما نے آرمی چیف، کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی ساوتھ اور کمانڈر 34 میکنائزڈ بریگیڈ سے خصوصی توجہ کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر سے محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو روزگار کے مواقعے میسر ہوکر باعزت روزی کمانے سمیت منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں گے اور افواج پاکستان کا اہل علاقہ پر ایک بہت بڑا احسان ہوگا۔