شوکت خانم کے بریسٹ کینسر سے متعلق اقدامات قابل قدر ہیں، ثمینہ علوی
لاہور(خصوصی رپورٹ)شوکت خانم ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیگم ثمینہ علوی نے خصوصی شرکت کی۔ خاتون اول کے تقریب میں پہنچنے پر وہاں موجود گرلز گائڈ کی رضاکار بچیوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف لویا نے ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات قابل قدر ہیں اور میں یہاں اپنے موجودگی قابل فخر محسوس کر رہی ہوں۔ یہ ادارہ عرصہ دراز سے اس حوالے سے عوام الناس میں آگاہی پھیلا رہا ہے اور ان کوششوں پر ہمیں بے حد فخر ہے۔
شرکت