ملازمین کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،وی سی صوابی 

ملازمین کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،وی سی صوابی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے ملازمین کی ریگولرائزیشن کے لئے فوری اقدامات کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کیلئے ناگزیر ہیں اور ان کے بغیر کوئی بھی ادارہ نہیں چل سکتا۔ دیانت دار اور قابل ملازمین کسی بھی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جن کی ضروریات کا خیال رکھنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔ اگر ملازمین کو ان کے جائز حقوق نہ دیے جائیں تو کوئی بھی ادارہ ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا،ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ جامعہ کے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔جاب سیکیورٹی کسی بھی ملازمت کا سب سے اہم جز ہے جس کی فراہمی ادارے کی ذمہ داری ہے اور اس کے بغیر ملازمین کی کارگردگی متاثر ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی کے غیر تدریسی عملے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے غیر تدریسی عملے کیاراکین اور سینئر ملازمین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے ملازمین کی ریگولرائزیشن کے لئے فوری اقدامات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ آئندہ آنے والے میں  6 ماہ میں ایک تا 16 گریڈ کے تمام ملازمین کوریگولر کردیا جائے تاکہ وہ ادارے کی مزید بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔ ا س موقع پر وائس چانسلر نے ملازمین کو درپیش مسائل سنے اور ان کے فوری تدارک کے لئے احکامات صادر کیئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر آتے اور جاتے رہتے ہیں مگر جامعہ کے کامیاب المنائی ہی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جامعہ کا نام روشن کرتے ہیں۔ انھوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ طلبہ اور اساتذہ کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنائیں کیونکہ اساتذہ اور طلبہ کی وجہ سے ہی جامعات قومی اور بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کرتی ہیں۔ہم اپنے اساتذہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور اس پر کسی قسم کا بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر ملازمین نے وائس چانسلر کا  بے حد شکریہ ادا کیا.