کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، متعدد مکانات تباہ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
تتہ پانی(آن لائن) لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی، سہڑہ،درہ شیرخان سیکٹرز میں بھارتی فوج کی کئی روز کی خاموشی کے بعد دوبارہ بلا ا شتعال شدید گولہ باری، متعدد رہائشی مکانات شدید متاثرہوئے،تاہم مکین گھروں کے اندر ہونے کی وجہ سے جانی نقصان سے محفوظ رہے،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی، سہڑہ،درہ شیرخان سیکٹرز میں کئی روز کی خاموشی کے بعد منگل کے روز نمازفجر کے قریب اچانک بلااشتعال شدید گولہ باری شروع کردی اور ان سیکٹرز کے سویلین آبادی کے علاقوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجہ میں تاہی مواڑہ کے رہائشیوں امتیاز ملک ولد سید محمد، کالا خان ولد علی محمدبھٹی، معروف حسین ولد محمد صدیق، محمد رؤاف ولد محمد صدیق اور دیگر کے مکانات شدید متاثر ہوئے،جبکہ محمد الطاف ولد پولاخان کی دوکان کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے تاہم مکین گھروں کے اندر ہونے کی وجہ سے جانی نقصان سے محفوظ رہے،خوف وہراس پید ا ہوگیا،، ایک شہری کے مکان کے عین اوپر گولہ آکر گرا لیکن وہ پھٹ نہ سکا،جسے بعد میں محکمہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے موقع پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے،ادھرپاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔
کنٹرول لائن