کالا دھن سفید کرنے کا ایک اور موقع، حکومت کا 2سال میں تیسری ایمنسٹی سکیم دینے پر غور

  کالا دھن سفید کرنے کا ایک اور موقع، حکومت کا 2سال میں تیسری ایمنسٹی سکیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دو سال کے عرصے میں تیسری ایمنسٹی اسکیم دینے پرغور کررہی ہے جب کہ اس کا مقصد غیرملکی زرمبادلہ کے گھٹتے ہوئے ذخائر کو سہارا دینا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سکیم سے استفادہ کرنے والے پاکستانی شہریوں سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ انھوں نے امریکی ڈالر کہاں سے خریدے، اس کے ساتھ ساتھ انھیں ٹیکس سے بھی استثنیٰ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں رہنے والوں سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ اسکیمز(سی ڈی این ایس)سے امریکی ڈالر ایک یا دو سال کیلئے rupee denominated certificatesسے تبدیل کرالیں۔ لوگوں کو راغب کرنے کیلئے حکومت لائبور (Libor)اور 3سے 4فیصد سود دینے پر بھی غور کرہی ہے۔ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینیئرحکام نے تصدیق کی کہ سٹیٹ بینک نے ایمنسٹی اسکیم کی تجویز دی ہے۔ ایوان وزیراعظم کے ذرائع نے بتایا کہ اس تجویز پروزیراعظم عمران خان سے تبادلہ خیال بھی ہوا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حکام کو اسکیم کے لیے ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کو راضی کرنا ہوگا کیوں کہ یہ ادارے کالا دھن رکھنے والوں کی جانب حکومت کے نرم رویے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
ایمنسٹی سکیم 

مزید :

صفحہ اول -