حکم کی عدم تعمیل پرملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس نے عدالت میں پیش کیا 

 حکم کی عدم تعمیل پرملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس نے عدالت میں پیش کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں ڈکیتی کے دوران تہرے قتل کے مقدمہ میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پرایک ملزم فیاض کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس نے عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ملزموں کی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی پر ہتھکڑی کھلوا دی،مسٹرجسٹس سید شہباز رضوی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سرور روڈ کی رہائشی درخواست گزار عظمیٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت فریقین کے وکلا ء کو 3نومبر کوبحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،ملزموں پر دوران ڈکیتی میاں 
 ارشاد غضنفر سمیت 3افراد کو قتل کرنے کاالزام ہے۔
قتل کے ملزمان

مزید :

صفحہ آخر -