ٹیکس معاملات ایل ٹی یو کوبھجوانے سے متعلق ایف بی آر کا نوٹیفکیشن معطل

  ٹیکس معاملات ایل ٹی یو کوبھجوانے سے متعلق ایف بی آر کا نوٹیفکیشن معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے ٹیکس معاملات لارج ٹیکس پیئر یونٹ(ایل ٹی یو)کو بھجوانے سے متعلق ایف بی آر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، جسٹس عائشہ اے ملک نے اس سلسلے میں عظیم انجینئر سمیت متعدد کاروباری افراد کی درخواستوں پر وفاقی حکومت،ایف بی آر، کمشنر ان لینڈ ریونیو اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،درخواستوں میں ایف بی آر کے دائرہ اختیار میں تبدیلی کوچیلنج کیا گیاہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ایف بی آر نے 12 اکتوبر 2020ء کوٹیکس گزاروں کے معاملات ایل ٹی یوکو بھجوانے کے نوٹیفکیشن جاری کئے، نوٹیفکیشن کے باعث ٹیکس گزاروں کو ری فنڈاوراپیلوں کی سماعت کے معاملات میں سخت دقت کا سامنا ہے، درخواست گزار ٹیکس دہندگان کے ریکارڈکی منتقلی بھی ضابطہ کے مطابق نہیں کی گئی، نوٹیفکیشن امتیازی،غیر منصفانہ اوریکطرفہ ہے۔
معطل 
 

مزید :

صفحہ آخر -