موسم سرماکی آمدکے پیش نظر ماتحت عدالتوں کے اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)موسم سرماکی آمدکے پیش نظر ماتحت عدالتوں کے اوقات کارتبدیل کردیئے گئے ہیں،چیف جسٹس لاہوئی کورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان کی منظوری کے بعدنوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے جس کااطلاق یکم نومبرسے 31 مارچ 2021 تک ہوگا،،نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے سول اور سیشن عدالتوں کاوقت صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگا،جمعہ کے روزعدالتی اوقات کارصبح 9 سے دوپہرایک بجے تک ہوں گے،ماتحت عدالتوں میں ایک سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اورنمازکا وقفہ ہو گا،عدالتی اوقات کار کے نوٹیفکیشن کی نقول تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔
اوقات کار تبدیل