ڈالر اور سونا مزید سستا، سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، انڈیکس 468.64پوائنٹس کم ہو گیا 

      ڈالر اور سونا مزید سستا، سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، انڈیکس 468.64پوائنٹس کم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 468.64پوائنٹس کی کمی سے41381.83پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ72.48فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 85ارب59کروڑ41لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت1.25فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری نظر آئی جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41927 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں حصص فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 468.64پوائنٹس کی کمی سے41381.83پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 217.06ائنٹس کی کمی سے17377.57پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 327.05پوائنٹس کی کمی سے29113.46پوائنٹس پربند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 295میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب30ارب93کروڑ31لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب45ارب33کروڑ90لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت100روپے کے اضافے سے 13900روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل 43.33روپے کے اضافے سے 1075روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس کے حصص کی قیمت78.01روپے کی کمی سے1599.99روپے اورگیٹرن انڈسٹریز45.90روپے کی کمی سے650.10روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈالر161.10روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید7پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید160.95روپے سے گھٹ کر160.88روپے اور قیمت فروخت12پیسے کی کمی ہوئی161.20روپے سے گھٹ کر161.08روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے161روپے سے گھٹ کر 160.80روپے اور قیمت فروخت 161.30روپے سے گھٹ کر161.10روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خریدایک روپے30پیسے کی کمی سے189روپے سے گھٹ کر188.70روپے اور قیمت فروخت 191روپے سے گھٹ کر190.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209روپے سے گھٹ کر208.25روپے اور قیمت فروخت 211روپے سے گھٹ کر210.25روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت750روپے کی کمی سے1لاکھ 14ہزار500روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالرکی کمی سے1903ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 750روپے کی کمی سے1لاکھ14ہزار500روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 643روپے کی کمی سے 98ہزار165روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت1230روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -