مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ دلانے کیلئے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں تقریب
جدہ(بیورورپوٹ)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت اور مسئلہ کشمیر پر توجہ دلانے کیلئے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام ہوا کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیا ر کرتے ہوئے تقریب کے شرکاکی تعداد محدودرکھی گئی۔ جس میں جدہ قونصلیٹ کے سٹاف اور کشمیر برداری کے نمائیندو ں نے شرکت کی، اس موقع پر صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، اس کے علاوہ پریس کونسلر مسٹر حمزہ گیلانی کے لکھے ہوئے کشمیر پر ایک گانا جاری کرنے کے علاوہ ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ قونصل جنرل خالد مجید، چیئرمین کشمیر کمیٹی جدہ مسعود احمد پوری اور خورشید احمد متیال، چیئرمین اوؤرسیز کشمیر کمیونٹی شامل تھے،مقررین نے جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی غیرقانونی داخلے جو بھارتی مہاراجہ نے ۷۲اکتوبر 1947 کو کیا تھا کی بھر پور مذمت کی گئی۔ مقررین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی ضمانت کے مطابق، حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنی مسلسل تیسری نسل تک کشمیری عوام کی مسلسل قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں، خاص طور پر 5 اگست 2019 کو یکطرفہ کارروائیوں کے بعد، بھارتی قابض فورسز کے ذریعہ ہونے والے مظالم کی مذمت کی۔
تقریب