کورونا کیسز میں اضافہ، پرائمری کے بچوں کو سکول نہ بھیجا جائے: ماہرین صحت

  کورونا کیسز میں اضافہ، پرائمری کے بچوں کو سکول نہ بھیجا جائے: ماہرین صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی(این این آئی) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر دس سال تک کی عمر کے بچوں کی تعداد11 ہزار35 ہے جبکہ 11 سال سے لے کر 20 سال تک کے بچوں اور نوجوانوں کی تعداد 24 ہزار 755 ہے۔ معروف ماہر امراض اطفال اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سینٹر کے خازن پروفیسر ڈاکٹر جمیل اختر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے بغیر سکول کھلنے اور چھوٹے بچوں کے آپس میں گھلنے ملنے کے نتیجے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباکے نتیجے میں بچے خود تو کم متاثر ہوتے ہیں لیکن وہ وائرس کو اپنے والدین اور دیگر لوگوں میں منتقل کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں، ایسے حالات میں زیادہ بہتر یہی ہے کہ پرائمری کلاسز کے بچوں کو سکول بھیجنے کے بجائے گھروں میں تعلیم دی جائے۔بدقسمتی سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کے ٹیسٹ بہت کم کیے گئے ہیں ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس کی علامات اور ان کے اس مرض سے محفوظ رہنے کے حوالے سے جامع تحقیقات کی جائیں۔
ماہرین صحت 

مزید :

صفحہ آخر -