نیازی کا اقتدار اب اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، عمران گورایہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)ن لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ڈیڑھ سال سے بے گناہ اور غیر قانونی قید بھی حکمرانوں کے اندھے انتقام کی آگ کو ٹھنڈا نہ کر سکی، اب نالائق نیازی پروڈکشن آرڈر نہ جاری کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں جو ان کے اختیار میں ہی نہیں، سلیکٹڈ نیازی سن لو یہ ملک آئین کے مطابق چلے گا نہ کہ تمہاری خواہش کے مطابق نہیں چلے گا۔گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نااہل حکومت اور نالائق ترجمانوں کے بوجھ سے نیازی کا اقتدار اب اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے اور ان کی زبان بندی بھی ہونے والی ہے،مخالفین کے خلاد سیاسی انتتقام میں اندھی اور سلیکٹڈ حکومت کیمشکلات کا شکار فاقوں زدہ،کورونا کی شکار اور مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کو ریلیف دینے کی طرف کوئی توجہ نہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ نالائق اور سلیکٹڈحکومت کرونا سے بچاؤ کے بجائے لیگی رہنماؤں پر کیس بنانے میں مصروف رہی اور انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہو چکی ہے۔ حمزہ شہبازشریف کو بغیر کسی جرم کے ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا جیل میں رکھا ہوا ہے،نیب ابھی تک ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی،لیکن چینی اور آٹا چور وں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔
عمران گورایہ