الحمداللہ! کامیاب حکمت عملی سے کورونا وبا پر قابو پا لیا، دنیا بھی معترف: صدر مملکت 

  الحمداللہ! کامیاب حکمت عملی سے کورونا وبا پر قابو پا لیا، دنیا بھی معترف: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا وباء کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے گور نر ہاؤس لاہور میں کورونا ہیروز وال کا افتتاح کیا۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کورونا کے حوالے سے معاملات کو دیکھا جائے تو بھارت میں کورونا مریضوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے لیکن الحمد اللہ پاکستان نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے کوروبا وبا پر قابو پایااور آج پوری دنیا اس کا اعتراف کررہی ہے۔ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن نے ملک میں سماجی ومعاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں بحیثیت چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے سینیٹ کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت نے فیشن اور ڈیزائن انڈسٹری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے ملک میں سماجی اور معاشی ترقی میں بھی بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے نہ صرف پیشہ وارانہ گریجوایٹس پیدا کئے ہیں بلکہ ان گریجوایٹس کی وجہ سے ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری کو بھی فروغ ملا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کو بین الاقوامی اداروں سے باہمی اشتراک کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے ڈیزائن ایجوکیشن کی کوالٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے مواقع ملیں گے۔
عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -