الیکشن کمیشن کی اعظم سواتی کو اثاثوں میں تضاد دور کر نے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اثاثوں میں تضاد دور کر نے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔ منگل کو ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو ہدایت کی کہ پولیٹیکل فنانس ونگ کے ساتھ بیٹھ کر اثاثوں میں تضاد کا معاملہ حل کر لیں،الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو اثاثوں میں تضاد دور کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کیس کی سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کردی
اعظم سواتی