نان شاپ میں سلنڈر دھماکہ آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) شیرانوالہ فاروق گنج کے قریب قلندری نان شاپ میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے باعث پانچ افراد جھلس گئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق شیرانوالہ گیٹ کے قریب فاروق گنج میں واقع قلندری نان شاپ میں اچانک سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے بعد دوکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے باعث تندور میں موجود پانچ افراد جھلس گئے جنہیں ریسکیو نے طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں زوہیب۔امجد۔عامر۔عدیل اور خان ولی شامل ہیں جبکہ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کرآدھے گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
سلنڈر دھماکہ