”بک می“ کی 1800سے زائد ہوٹلوں سے شراکت داری
کراچی(پ ر) پاکستان کے معروف ٹریول پلیٹ فارم، BookMe ٹکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (بُک می) نے شمالی پہاڑی علاقوں سمیت پورے پاکستان میں 1800 سے زائدہوٹلوں کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اس لانچ کا مقصد محفوظ، سہولت اور سستی بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صارفین کے تجربے کو پریشانی سے پاک اور بجٹ کو سازگار بنانے کے لئے بے شمار آفرز ایپ میں ستیاب ہیں۔نئی سروس لانچ کے موقع پر سی ای او، BookMe - فیضان اسلم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ''یہ لانچ،مقامی سیاحت کی صنعت کے لئے خاص طور پر فائدہ مند ہوگی کیونکہ اس سے چھوٹے ہوٹلوں کو عوام تک آن لائنپہنچنے میں مدد ملے گی۔ مزید یہ کہ ہمارآسان بکنگ انٹرفیس سیاحوں اور ہوٹلوں کے مالکان کو بین الاقوامی سفری پابندیوں کی وجہ سے مقامی سیاحت میں حالیہ اضافے کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے میں مدد کرتا ہے، فوری بکنگ کی تصدیق اور براہ راست ہوٹل کی معلومات کا مقصد آپ کو مطلع رکھنے کا آسان طریقہ پیش کرتے ہیں۔ آپ کے ہوٹل کی بکنگ کا تجربہ قابل اعتماد ہے۔ ہمارے لوگ محفوظ اورآسان آن لائن سروسز کے خواہشمند رہتے ہیں اور بک می نیصارفین کی ضروریات کے مطابق ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جو ان کو سہولیات فراہم کرتا ہے۔