پی این ایف نیٹ بال اکیڈمی نے نیٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور ایم این اے صائمہ ندیم پالیمینٹری سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ حکومت پاکستان کے زیر اہتمام اور آئی بی اے کراچی کے تعاون سے پنک اسپورٹس ڈے وومن نیٹ بال ٹورنامنٹ آئی بی اے کراچی میں منعقد ہوا جس میں بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کو مد نظر رکھتے ہو ئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی چار ٹیموں پی این ایف اکیڈمی، سندھ نیٹ بال اکیڈمی، کراچی نیٹ بال اکیڈمی اور ایلیٹ نیٹ بال اکیڈمی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ پی این ایف اکیڈمی اور کراچی نیٹ بال اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جسے پی این ایف اکیڈمی نے پانچ کے مقابلے دس گولوں سے جیت لیا۔ تیسری پوزیشن کا میچ سندہ اور ایلیٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے سندہ اکیڈمی نے پانچ کے مقابلے نو گولوں سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹورنامنٹ کا افتتاح صائمہ ندیم پالیمینٹری سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ حکومت پاکستان نے کیا۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ ریما اسماعیل اہلیہ گورنر سندھ تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز، سرٹیفیکٹ اور ایوارڈ تقسیم کیے۔ اس ٹورنامنٹ میں سات کھلاڑیوں کو ا?ل اسٹار پلیئر کے ایوارڈ بھی دئیے گئے جن میں روقیہ مودی، نیشا سلطان، حمنہ مدثر، یمنہ سلطانی، اقرہ شفیق، مومل خورشید اور ایمن رحمن شامل ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ کی اہلیہ ریما اسماعیل نے کہا کہ خواتین نیٹ بال کھیل کے ذریعے بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم ہورے سندھ میں کرے گی۔