کیپٹن صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس روزانہ ہوگا

کیپٹن صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس روزانہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلی سندھ کوپیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلی ہاس میں ہوا، جس میں تحقیقاتی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزرا کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر بیٹھک کرے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کیپٹن(ر)صفدر،آئی جی سندھ معاملے پرشواہد اکٹھے کرلئے ہیں، ہوٹل سے لے کرتھانے تک اور آئی جی سندھ کے گھراور گزرگاہوں کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر کو کمیٹی میں یا وڈیولنک پر بلانے کافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کوبھی ایک دودن میں طلب کیاجائے گا۔کمیٹی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلی سندھ کوپیش کرے گی اور ضرورت پڑنے پرمریم نوازسے بھی رابطہ کیا جائے گا جبکہ کمیٹی متاثرہ ہوٹل کے کمرے،آئی جی کی رہائش گاہ کامعائنہ بھی کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -