دھماکے کے وقت درس حدیث کی کلاس ہورہی تھی،عینی شاہد
پشاور (کرائم رپورٹر)دھماکے میں زخمی ہونے والے عینی شاہد ایوب نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت وہ اس درس حدیث کی کلاس میں موجود تھے اور ہال میں داخلی دروازے کے قریب بیٹھے ہوئے تھے، دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں چھا گیا اور آگ لگ گئی تھی، انھوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد انھیں کچھ نظر نہیں آ رہا تھا اور نہ ہی کچھ سنائی دے رہا تھا، محمد ایوب نے بتایا کہ دھماکے کے بعد اس کے ہاتھ جھلس گئے اور اسے چھوٹیں آئیں۔