مشیر مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے مدرسہ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکرلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے برن سنٹر گئے جہاں انہوں نے دیرکالونی مدرسہ، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد طارق برکی ان کے ہمراہ موجود تھے۔معاون خصوصی فرد فرد تمام زخمیوں سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔معاون خصوصی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمیوں کا خیال رکھا جائے اور ان کے بہتر علاج و معالجہ کو یقینی بنایا جائے۔ ظہور شاکر نے دھما کے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔