دھماکہ میں شہید افراد کی میتیں ایل ار ایچ سے آبائی علاقوں کو روانہ
پشاور (کرائم رپورٹر)دیر کالونی مدرسہ دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کی میتیں ایل ار ایچ سے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی،شہدائکا جسد خاکی الخدمت ایمبولینسوں کے ذریعے روانہ کیا، مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کی میتوں کو پہلے مدرسہ منتقل کیا گیا تاہم بعدازاں جسد خاکی اپنے علاقوں کو روانہ کردیا جائے گا، واقعہ میں شہید ہونے والوں میں سلمان ولد محمد ظہور سکنہ وزیر ستان، محمد عارف ولد گل شاہی سکنہ ضلع خیبر، نعمت اللہ ولد سیف الرحمن سکنہ لنڈی کوتل،زبیر ولد حبیب اللہ سکنہ افغانستان،معروف ولد اول بدین سکنہ بڈھ بیر سے تھا۔