الخدمت فاؤنڈیشن، ہسپتال میں مدرسہ کے زخمیوں کی عیادت کی 

الخدمت فاؤنڈیشن، ہسپتال میں مدرسہ کے زخمیوں کی عیادت کی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)سپین مسجد دیرکالونی کوہاٹ روڈ پشاور میں درس حدیث کلاس کے دوران دھماکہ کی اطلاع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب اور جنرل سیکرٹری افتخار احمد اکو فوری طور پر جائے حادثہ اور گورنمنٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی جس پر الخدمت کے درجنوں رضاکار اور ایمبولینس گاڑیاں جائے حادثہ پہنچی جنہوں نے دھماکے کے زخمیوں اور شہیدا کی میتیں ہسپتال منتقل کرنے سمیت امدادی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیا۔حادثہ کے نتیجے میں 70زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا جن میں آٹھ افراد شہید اور درجنوں شدید زخمی ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے دھماکہ میں شہید ہونے والے طلبہ اور اساتذہ کو آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے مفت الخدمت ایمبولینس سروس فراہم کی شہید ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق وزیرستان اور کئی کا برادر اسلامی ملک افغانستان سے ہیں جو درس وتدریس کے سلسلہ میں کوہاٹ روڈ پر مقامی مدرسہ میں مقیم تھے۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہدا کی میتیں پاک افغان سرحد تورخم کے لئے الخدمت ایمبولینس سروس کے زریعے روانہ کر دی گئی جبکہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شہدا کی میتیں بھی ان کے اساتذہ اور مدرسہ کے دیگر طالب علموں کے ہمراہ آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -