گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان کا فرانس سے سفیر واپس بلانے پر غور

  گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان کا فرانس سے سفیر واپس بلانے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر پاکستان نے فرانس سے سفیر واپس بلانے پر غورشروع کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس سے اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے بلوانا پڑا تو بلائیں گے، پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے۔حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔انہوں نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کے باعث پاکستان بھارت سے مذاکرات نہیں کرسکتا۔
 سفیر واپس 

مزید :

صفحہ اول -