حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے متحرک‘ حسنین بہادر دریشک 

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے متحرک‘ حسنین بہادر دریشک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل ان کی دہلیز اور ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔اوپن ڈور (بقیہ نمبر43صفحہ 10پر)
پالیسی کے تحت سائلین کسی بھی وقت ضلعی محکموں کے سربراہان سے اپنا مسئلہ بیان کر سکتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے آج فاضل پور میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی،ضلعی محکموں کے سربراہان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہما را شعار ہے۔انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر کے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے محکمہ پولیس،ریوینو،ہائی وے،میونسپل کمیٹی،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران کو احکامات جاری کئے۔بعد ازاں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے سہولت بازار فاضل پور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سہولت بازار کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔حکومت پنجاب عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی طور پر متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی تمام چیزیں کم ریٹ پر وافر مقدار میں اور ایک چھت تلے دستیاب ہیں۔
حسنین بہادر