تیل ڈلواتے ہی موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی، دو افراد زخمی
ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)ترنڈہ محمد پناہ پٹرول ڈلواتے ہوئے موٹر(بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)
سائیکل کو آگ لگ گئی، موٹر سائیکل سوار اور آئل ایجنسی مالک جھلس گئے، تفصیل کے مطابق اکبر چوک ترنڈہ محمد پناہ پر ترنڈہ گورگیج روڈ پر عارضی سٹال لگا کر پٹرول فروخت کرنے والا رفیق گورگیج موٹرسائیکل میں پیمانہ سے پٹرول ڈال رہا تھا کہ موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں رفیق گورگیج اور موٹرسائیکل سوار چوہدری انور آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئے جبکہ مقامی افراد نے موٹر سائیکل پر مٹی ڈال کر آگ پر قابو پایا بعد ازاں مرہم پٹی کے بعد آئل ایجنسی مالک رفیق گورگیج کاروائی کے ڈر سے پٹرول ڈرم پیمانے وغیرہ سمیت دیگر سامان اٹھا کر موقع سے رفو چکر ہوگیا جبکہ شہریوں اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے گلی محلوں اور سڑکوں پر جگہ جگہ قائم غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دو زخمی