شادی کا جھانسہ، ملزم کی8سال خاتون سے  بداخلاقی،نکاح کے اصرار پر وحشیانہ تشدد

  شادی کا جھانسہ، ملزم کی8سال خاتون سے  بداخلاقی،نکاح کے اصرار پر وحشیانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)جائیداد کی لالچ کی خاطر ملزم نے خاتون(بقیہ نمبر39صفحہ 7پر)
 کو شادی کا جھانسہ دے کر 8سال تک بداخلاقی کانشانہ بنایا‘دو بچوں کی پیدائش کے باوجود نکاح کرنے سے انکارکردیا‘گالی گلوچ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘متاثرہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی بی ڈویڑن کی حدود نیازی کالونی کی رہائشی عروج خان نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ ملزم میاں سجاد علی اسے شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے 8سال تک بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہاجس کے نتیجہ میں اسکے ہاں دو بچوں 3سالہ اذان علی اور 6ماہ کے ضامن علی کی پیدائش ہوگئی۔یکم اکتوبر کو ملزم میاں سجاد علی سے اس نے نکاح کرنے اور رجسٹرڈ کرنے کا اصرار کیا جس پر ملزم نے  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور نکاح کرنے سے صاف انکاری ہوگیا‘قانونی کارروائی کرنے پر ملزم نے سنگین نتائج اور بیرون فرار ہونے کی دھمکی دی ہے‘متاثرہ عروج خان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ نمبری492/20بجرم 493/Aت پ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تشدد