مظفر گڑھ: فوڈ اتھارٹی ٹیم کا ناکہ‘ 1 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف 

  مظفر گڑھ: فوڈ اتھارٹی ٹیم کا ناکہ‘ 1 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان + مظفر گڑھ (سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) مضرصحت خوراک کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہیں۔ دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ ہوئی جس کے بعد(بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)
 1ہزارلٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا ہے‘ معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر 11 فوڈیونٹس سیل کئے گئے، 40فوڈپوائنٹس کو3لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں مضرصحت خوراک کی تیاری اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ فو ڈ سیفٹی ٹیموں نے461فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مضر صحت اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 11فوڈپوائنٹس سربمہر جبکہ374کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے مظفر گڑھ کے علاقے میں بہشتی پل کے قریب دودھ بردار گاڑی کوخفیہ ٹیم کی اطلاع پر چیک کیا۔کئے گئے ٹیسٹ میں دودھ میں غذائیت کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔گزشتہ دی گئی ہدایات کے باوجود دودھ کا معیار بہتر نہ ہونے پر 1,000لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا۔اس کے علاوہ ملتان میں چائے کی تیاری میں مضر رنگ کے استعمال پر اسد ٹی پوائنٹ پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیاگیا۔اسی طرح خانیوال میں عبدالحسیب سوئیٹس اور عابد سوئیٹس کو مٹھائی میں ناقابل سراغ اجزاء اور رنگ کے استعمال جبکہ خانیوال میں گٹکا اور کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر وسیم فرزند کریانہ سٹور کو سیل کیاگیا۔مزید وہاڑی میں پھپھوندی زدہ مربہ جات کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کرنے پراجمیر فوڈز مربہ اچار پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیاگیا۔مزید برآں مظفرگڑھ میں مٹھائی میں مردہ حشرات کی موجودگی پر ملتان سوئیٹس اینڈبیکرز کو سیل کیاگیا۔علاوہ ازیں وہاڑی میں پاک واٹر،ساہیوال میں عبدالغفار سالٹ پراسیسنگ یونٹ، غوثیہ چکن سیل سنٹر اور ڈی جی خان میں یسین کریانہ کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کردیاگیا۔مجموعی طور پر کی گئی کاروائیوں کے دوران1,000لٹر ملاوٹی دودھ تلف۔جبکہ3ہزارکلوپھپھوندی زدہ مربہ جات، 2720کلو اچار، 100 کلو مضرصحت خوراک اور 150کیمیکل ڈرمز برآمد کیے گئے ہیں۔
جرمانے