وہاڑی: مٹھائی اٹھانے پر دکاندار مشتعل،تشدد سے نوجوان جاں بحق
وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)دوکان سے مٹھائی اٹھا کر کھانے پر دوکاندار نے مبینہ تشددکرکے نوجوان مارڈالاتفصیل کے مطابق مبینہ طور پر چک نمبر 218 ای (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)
بی کے 27 سالہ محمد آصف نے پل 48 میں واقعہ ایک مٹھائی کی دوکان سے مٹھائی اٹھا کر کھا لی جس پر مالکان عبدالغفور اور اقبال 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آصف کو پکڑ کر اپنے ڈیرہ چک نمبر 230 ای بی میں لے گئے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا رسیوں سے باندھ دیا اور جلاتے رہے حالت غیر ہونے پر نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے اطلاع پر مضروب کے بڑے بھائی علی حسنین نے اسے اٹھایا اور علاج کروایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور تشدد میں لگی ضربات کی وجہ سے جانبحق ہوگیا تھانہ صدر وہاڑی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔